ہومUncategorizedاسرائیل لبنان معاہدے کے لئے مزید کام کی ضرورت، مارکو روبیو

اسرائیل لبنان معاہدے کے لئے مزید کام کی ضرورت، مارکو روبیو

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے میں ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں مستقل امن کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں لبنان کی خودمختاری بحال کرنے کا طریقہ کار شامل ہے۔ معاہدے میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور عسکری ڈھانچہ ختم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

امریکا کی معاونت سے سہ فریقی فوجی رابطہ گروپ قائم ہوگا، جبکہ امریکا لبنان کو انسانی امداد کے لیے 100 ملین ڈالر فراہم کرے گا اور لبنانی فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 30 ملین ڈالر سے زائد معاونت دی جائے گی۔

امریکہ، اسرائیل اور لبنان نے سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جو واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران ہوئے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں