مسقط (لارڈ میڈیا): عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے رقم وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ امریکا اور خلیجی ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے۔ عمانی حکام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو آلودگی سے بچانے اور جہازوں کو راہداری میں مدد دینے کے عوض فیس وصول کی جا سکتی ہے۔
عمانی حکام کے مطابق بین الاقوامی سمندری قوانین کی پابندی کے ساتھ وہ جہازوں کو سہولیات دینے کے لیے فیس لیں گے۔ قطر نے اس فیس پر ملا جلا ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر اس پر بات کرے گا۔
واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے آبنائے ہرمز میں ٹول لگانے کی مخالفت کے اعلامیے پر عمان اور قطر نے دستخط کیے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی فیس نہیں ہوگی اور کوئی بھی ملک اس سے ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔ خلیج تعاون تنظیم نے بھی ٹول ٹیکس کی مخالفت کی ہے۔


