ہومUncategorizedامریکا، اسرائیل و لبنان فریم ورک معاہدے پر دستخط

امریکا، اسرائیل و لبنان فریم ورک معاہدے پر دستخط

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان فریم ورک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے لیے طریقہ کار فراہم کرتا ہے اور اسرائیل کو اپنی سرحدوں پر واپس جانے کی اجازت دیتا ہے۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ فریم ورک معاہدے کے تحت لبنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک بھر میں ریاستی عملداری قائم کرے اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنائے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے رکن پارلیمان حسن فضل اللہ نے واشنگٹن میں ہونے والے معاہدے کو اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا کہ حزب اللہ اپنے ہتھیاروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے تیار رکھے گی۔

لبنان اسرائیل مذاکرات کا ایک اور دور آج واشنگٹن میں ہوگا جس کا مقصد اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کرانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں