ہومتازہ ترینچینی فنکاروں کی کرغزستان میں ماناس موسیقی و رقص کی شاندار...

چینی فنکاروں کی کرغزستان میں ماناس موسیقی و رقص کی شاندار پیشکش

کرغزستان میں موسیقی اور رقص پر مشتمل ’’ماناس‘‘ کی پیشکش جمعہ کے روز دارالحکومت بشکیک میں واقع کرغز نیشنل فلہارمونک میں پیش کی گئی۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کی کِزِلسو کرغز خودمختار پریفیکچر کے گیت اور رقص کے فنکاروں نے دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے اس شہرۂ آفاق رزمیہ داستان کو فن کے ذریعے زندہ کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرغزستان کے ریاستی سیکرٹری ارسلان کوئیچیف نے کہا کہ ثقافت لوگوں کو جوڑنے اور ان کے دلوں کو قریب لانے والا ایک مضبوط ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ثقافتی تقریبات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور باہمی مفاہمت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔

کرغزستان میں چین کی سفیر لیو جیانگ پِنگ نے کہا کہ رزمیہ داستان ’’ماناس‘‘ نے مختلف ممالک اور نسلی پس منظر رکھنے والے لوگوں کے دلوں پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ انہوں نے اس رزمیہ داستان کو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کے لئے ایک اہم پل اور باہمی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت قرار دیا۔

فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر ناظرین نے پرجوش انداز میں تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

ساؤنڈ بائٹ (روسی): گل میرا اومیٹالیئیوا، مقامی تماشائی
’’میں آج کی شاندار پیشکش پر بے حد شکر گزار ہوں۔ اس میں متاثر کن رقص، فنکاروں کی عمدہ صلاحیتیں اور خوبصورت روایتی ملبوسات پیش کئے گئے جن سے بھرپور ثقافت اور تہذیبی ورثہ اجاگر ہوا۔ مجھے ایسی شاندار پیشکش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘‘

بشکیک سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں