ہوماہم ترینپاک ایران تجارت جاری ہے اور پاکستان تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں پر...

پاک ایران تجارت جاری ہے اور پاکستان تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں پر عمل کرنے کا پابند نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت جاری ہے اور پاکستان تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں پر عمل کرنے کا پابند نہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ 31 اگست کو بشکیک میں ایس سی او سربراہ اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔

طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت بین الاقوامی قوانین کے تابع ہے اور پاکستان اسے فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مغربی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایرانی قیادت نے ان کوششوں کو سراہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے شام کے وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شام کی آزادی، علاقائی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے 22 اگست کو 11 مسلم ممالک کی جانب سے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کو بھی اجاگر کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن کے باہر توڑ پھوڑ پر ویانا کنونشن کے تحت احتجاج کیا ہے اور اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کو بلانوٹس کارروائی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تہران کشیدگی میں کمی کی پاکستانی کوششوں کا حصہ تھا اور یہ امریکا سے منسلک نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کے پاکستان مخالف اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں