ہومUncategorizedخاران و مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشتگرد ہلاک

خاران و مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 25 اور 26 جون کو دہشتگرد گروہ ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خاران میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی ‘فتنہ الہندوستان’ کے 3 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مستونگ میں 26 جون کو ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں