ہوماہم ترینفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران پر دفتر خارجہ نے وضاحت...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران پر دفتر خارجہ نے وضاحت کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدر ٹرمپ یا امریکہ کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں مزید کہا کہ وزیراعظم بشکیک میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان نے ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالی ہے اور 2027 میں اسلام آباد میں کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے اور فیلڈ مارشل منیر کی ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر بات چیت ہوئی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیلڈ مارشل نے مشرق وسطیٰ بحران کے حل کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل منیر نے ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور دورے کے مثبت نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں