ہوماہم تریناسلام آباد پمز اسپتال سانحہ، 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے

اسلام آباد پمز اسپتال سانحہ، 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پمز اسپتال کے سانحے میں جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ نرسری میں 15 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جبکہ 14 جاں بحق ہوگئے۔

ورثاء نے میتوں کی حوالگی پر احتجاج کرتے ہوئے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ شناخت کیے بغیر ہی میتیں حوالے کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق انکوبیٹر کے ساتھ نیبولائزر پھٹا جس سے آکسیجن نے آگ پکڑ لی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں