ہومتازہ ترینشہزادہ ہیری 6 سال بعد امریکہ سے برطانیہ واپس

شہزادہ ہیری 6 سال بعد امریکہ سے برطانیہ واپس

لندن (لارڈ میڈیا) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ساتھ 6 سال بعد امریکہ سے برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ خاندان نجی پرواز کے ذریعے کیلیفورنیا سے برمنگھم ائیرپورٹ پہنچا۔ شاہی خاندان کی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ نہیں نبھائیں گے بلکہ غیر سرکاری حیثیت میں برطانیہ میں رہائش اختیار کریں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن لندن کے باہر کوٹس وولڈز کے علاقے میں ایک نجی رہائش گاہ کو اپنا مرکز بنائیں گے۔ بچوں کا اسکول میں داخلہ کرایا جا چکا ہے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز اگلے ہفتے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ 6 سال قبل شہزادہ ہیری نے شاہی گھرانے سے اختلافات کے باعث برطانیہ چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنے والد چارلس اور ولی عہد بھائی شہزادہ ولیم کو بھی اس فیصلے سے لاعلم رکھا تھا۔

امریکہ میں شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب، انٹرویو اور شو میں شاہی خاندان پر طنز کیے تھے۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوڑا عوامی خدمات انجام نہیں دے سکے گا اور انہیں اعزازی فوجی ٹائٹل سے بھی محروم کر دیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں