ہومبسنتتنازعاتتامل ناڈو میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل

تامل ناڈو میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل

تامل ناڈو (لارڈ میڈیا): بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک 3 سالہ بچی بسکٹ کا لالچ دے کر اغوا کی گئی، جنسی زیادتی کا نشانہ بنی اور بعد میں قتل کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بہار سے ہے اور وہ کام کی غرض سے تامل ناڈو میں موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کو گھر کے قریب سے اغوا کیا تھا۔ ایک مقامی خاتون کے مطابق بچی اپنے گھر کے نزدیک کھیل رہی تھی جب ملزم نے اسے بسکٹ دینے کا لالچ دے کر اپنے ساتھ لے گیا۔ بعد ازاں بچی کو ایک خاتون نے جھاڑیوں سے تشویشناک حالت میں برآمد کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ملزم کو جانتی تھی، اور اسی وجہ سے ملزم نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے اجتماعی زیادتی کے شبہات کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ صرف ایک ہی شخص اس جرم میں ملوث ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں