ہومUncategorizedجاپانی مداحوں کی فیفا ورلڈکپ 2026 میں صفائی کی روایت برقرار

جاپانی مداحوں کی فیفا ورلڈکپ 2026 میں صفائی کی روایت برقرار

ڈیلاس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 میں جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ جاپانی شائقین کھیلوں کے مقابلوں کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ڈیلاس اسٹیڈیم آرلنگٹن میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے بعد بھی جاپانی شائقین نے صفائی کی روایت قائم رکھی۔ مداحوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے اور میچ کے بعد صفائی کرنا کھلاڑیوں، سپورٹرز اور اسٹیڈیم کو عزت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ اپنے پیچھے کچرا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔ واضح رہے کہ جاپان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں