ہومانٹرنیشنلوزیراعظم شہباز شریف کا امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں شرکت متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں شرکت متوقع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقریب جینیوا میں ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کو ٹول فری طور پر کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ہٹانے کا اعلان کیا۔

ایران نے بھی امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے جبکہ امریکا مذاکرات سے قبل ہی ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں