ہومUncategorizedشاہانہ طرز زندگی پر تاجروں کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

شاہانہ طرز زندگی پر تاجروں کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

کراچی (لارڈ میڈیا): چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ اگر کسی تاجر کا طرز زندگی اس کی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس شاہانہ ہو تو اس کا آڈٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ محض 25 ہزار روپے ادا کرکے ٹیکس ذمہ داری سے آزادی ممکن نہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تاجروں کی فروخت اگر زیادہ ہے تو انہیں مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 70 لاکھ افراد درست مقدار میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں، جبکہ کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس کا نفاذ اصولی طور پر درست اقدام نہیں تھا، بلکہ یہ مخصوص معاشی اور مالی مجبوریوں کے تحت عائد کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں