کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کی بندرگاہ نے 8 سال بعد 2,000 جہازوں کی آمد کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق مالی سال کے دوران 2003 جہاز لنگر انداز ہوئے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 7.5 فیصد زیادہ ہیں۔ بیان کے مطابق جہازوں کی مجموعی ٹنیج 8 کروڑ 44 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ گراس رجسٹرڈ ٹنیج میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا ہے کہ بحری تجارت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، جبکہ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شاہد احد نے کہا کہ کراچی پورٹ ملک کا اہم بحری تجارتی گیٹ وے ہے۔
کراچی بندرگاہ پر 2000 جہازوں کی آمد کا سنگ میل عبور