ہومانٹرنیشنلایرانی صدر کی قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات کی...

ایرانی صدر کی قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات کی شدید مذمت

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر نے بیان میں کہا کہ عوام کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں اور قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے والوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنقید معاشرے کا حق ہے مگر شرافت کے تقاضے بھی ضروری ہیں۔ دوسری جانب، امریکا اور ایران کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے جبکہ امریکا مذاکرات سے قبل ہی ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.75 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں