ہومUncategorizedسعید غنی کا ادارے میں 20 ارب کی کرپشن کا اعتراف

سعید غنی کا ادارے میں 20 ارب کی کرپشن کا اعتراف

کراچی (لارڈ میڈیا): وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے تحت آل پاکستان وومن ورکرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بہت دباؤ ہے، لیکن وہ دباؤ قبول نہیں کر رہے اور کرپشن کرنے والوں کو سزا دلوانا چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے مزدوروں کو کم از کم 40 ہزار روپے اجرت پر کام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ وزارت بچانے کے لیے وہ اپنا منہ کالا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دس مرتبہ وزارتوں پر لات مار سکتے ہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت کی تعریف کی کہ وہ ہوم بیسڈ ورکرز کو تسلیم کرنے والی پہلی حکومت ہے۔ سعید غنی نے اپنی ذاتی کہانی بھی سنائی کہ ان کی دادی دکان چلاتی تھیں اور انہوں نے اپنے والد سمیت انہیں تعلیم دلوائی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں