لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کی توجہ تعلیم اور صحت کی طرف مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریگولیٹری ادارہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے موجود ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ گیمنگ سروسز اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے حوالے سے قوانین سخت کیے جا رہے ہیں تاکہ پابندی مؤثر ثابت ہو سکے۔ حکومت اس سلسلے میں مکمل طور پر تیار اور پُراعتماد ہے۔
وزیراعظم کی حکومت نے پچھلے ماہ اس مسئلے پر مشاورت کا آغاز کیا تھا تاکہ بچوں کی موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی سکرینوں سے توجہ ہٹا کر تعلیم اور صحت پر مرکوز کی جا سکے۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے اندھے استعمال پر تیزی سے ردعمل سامنے آرہا ہے کیونکہ اس کے منفی اثرات نئی نسل کی صحت و تعلیم پر پڑ رہے ہیں جبکہ سماجی سطح پر بھی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔


