ہومانٹرنیشنلامریکا اور ایران امن معاہدہ جنیوا میں 19 جون کو طے پائے...

امریکا اور ایران امن معاہدہ جنیوا میں 19 جون کو طے پائے گا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران نے فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ایک تاریخی امن معاہدہ جنیوا میں 19 جون کو طے پائے گا۔ پاکستان اس امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام، نوازشریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی مبارکباد دی۔

شہبازشریف نے امریکی صدر، ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، ترکی اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے امن عمل میں تعاون فراہم کیا۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے جنگ بندی کے لئے غیرمعمولی کردار ادا کیا۔ شہبازشریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی سفیر رضا امیرمقدم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگ نے پاکستانی معیشت پر دباؤ ڈالا، لیکن اب عالمی معاشی حالات کی بہتری کے اثرات عوام تک پہنچائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں