ہومتازہ تریناسرائیلی فوج میں بغاوت کے خوف پر 14 اہلکار برطرف

اسرائیلی فوج میں بغاوت کے خوف پر 14 اہلکار برطرف

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی فوج نے 14 اہلکاروں کو بغاوت کے خدشے کے پیش نظر جنگی ڈیوٹی سے برطرف کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے فوجی جیل بھیج دیا ہے۔ یہ اہلکار گیواتی بریگیڈ کے ٹزابر بٹالین سے تعلق رکھتے ہیں اور جنوبی اسرائیل کے سدی تیمان فوجی بیس پر ڈیوٹی چھوڑنے کے واقعے میں شامل تھے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق گیواتی بریگیڈ کے کمانڈر نے ان اہلکاروں کو مستقل طور پر جنگی ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔ فوجیوں نے ایک سینئر کمانڈر کے ساتھ تنازع کے بعد اپنے ہتھیار چھوڑ کر بیس سے واک آؤٹ کیا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ ان فوجیوں پر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام ہے، جن میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بھی شامل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کمانڈ اسٹاف نے بٹالین کی کمپنیوں کی جانب سے آویزاں کیے گئے نشانات اتارنے کا حکم دیا، جس پر فوجیوں کی مخالفت کے باوجود عمل درآمد کیا گیا۔ دونوں فریقین کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر فوجیوں نے بیس چھوڑ دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں