بیجنگ (شِنہوا) 2026 کے پہلے 5 ماہ کے دوران چین کی ریلوے مال برداری نے اپنی مستحکم نمو کو برقرار رکھا ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جنوری سے مئی کے عرصے کے دوران قومی ریلوے نیٹ ورک نے مجموعی طور پر 1.67 ارب ٹن کارگو منتقل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
پہلے 5ماہ کے دوران مال بردار گاڑیوں کی روزانہ لوڈنگ کی اوسط تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 300 رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.8 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران چین کی ریلوے نے 8 لاکھ 24 ہزار برآمدی کمرشل گاڑیاں منتقل کیں جو گزشتہ سال کی نسبت 55.5 فیصد زائد ہے۔ اس مجموعی تعداد میں سے 4 لاکھ 22ہزار نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں تھیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 110.3 فیصد زائد ہے۔
بین الاقوامی مال برداری کی کارکردگی بھی مستحکم رہی۔ سال کے پہلے 5 ماہ میں چین-یورپ اور چین-ایشیا کے دیگر حصوں کے درمیان ریل مال بردار سروسز کے تحت 15 ہزار506 سفر مکمل کئے گئےجو گزشتہ سال کی نسبت 12.6 فیصد زائد ہیں۔ ان میں سے چائنہ-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 9 ہزار331 سفر کئےجو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 21 فیصد زائد ہے۔


