ہومبسنتتنازعاتلکی مروت مسجد میں خودکش حملہ ناکام، 5افراد زخمی

لکی مروت مسجد میں خودکش حملہ ناکام، 5افراد زخمی

لکی مروت (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ میں مقامی افراد نے مسجد میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔ 12 جون کو، جمعہ کی نماز کے دوران ایک خارجی نے مسجد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا۔ تاہم، موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے 5 سالہ بچی شہید اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد لکی مروت کے عوام میں خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں