ٹورنٹو (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے دن کا پہلا میچ میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے ابتدائی طور پر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن برتری بوسنیا نے حاصل کی، جب کھلاڑی جووو لوکچ نے 21 ویں منٹ میں گول کیا۔ وقفے تک مقابلہ 0-1 سے بوسنیا کے حق میں رہا۔
دوسرے ہاف میں کینیڈا کی ٹیم نے مزید جارحانہ انداز اختیار کیا، لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ البتہ 79 ویں منٹ میں کینیڈا کے گائل نے گول کر کے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ دونوں ٹیموں کی کوشش کے باوجود مزید کوئی گول نہ ہو سکا اور میچ برابری پر ختم ہوا۔
قبل ازیں ٹورنٹو میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتیحی اور ایل یانا سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پرفارمنس دی۔ فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو تاریخی ٹرافی کا انعام دیا جاتا ہے، جو اس ایونٹ کی طرح قدیم ہے۔


