ہومانٹرنیشنلامریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جی سیون اجلاس کے دوران متوقع

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جی سیون اجلاس کے دوران متوقع

ایویان (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ جی سیون ممالک کا سربراہ اجلاس فرانس کے شہر ایویان میں 15 جون سے 17 جون کے درمیان منعقد ہو رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر اہلکار نے بتایا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو ڈیل پر دستخط 14 جون کو ہوسکتے ہیں۔ معاہدے کیلئے جنیوا کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران کی نمائندگی کریں گے۔ امریکا کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس اور خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطحی وفد بھی اس تقریب میں موجود ہوگا۔ جی سیون اجلاس میں برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز کی بارودی سرنگوں کے مسئلے پر منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایران نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ اس نے بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

جی سیون اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، جیوپولیٹیکل چیلنجز، یوکرین اور یورپ میں امن و سلامتی، بین الاقوامی شراکت داری، اقتصادی نمو اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر بات چیت ہوگی۔ اجلاس میں بعض غیر جی سیون ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ایران کو 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جن میں سے 3 ارب ڈالر پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے میں فریقین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں