ہومUncategorizedایف بی آر کا 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ایف بی آر کا 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس ہدف مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے لیے 15 ہزار 264 ارب روپے کے سالانہ ٹیکس ہدف کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئے ہدف میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 2 ہزار 281 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ مالی سال کا نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 983 ارب روپے مقرر تھا۔

آئندہ مالی سال میں براہ راست ٹیکسوں سے 7 ہزار 613 ارب روپے اکٹھے کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں انکم ٹیکس سے 7 ہزار 480 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔

دستاویزات کے مطابق کیپٹل ویلیو ٹیکس سے 26.58 ارب روپے، ورکرز ویلفیئر فنڈ سے 22.31 ارب روپے اور ورکرز پرافٹ فنڈ سے 83.58 ارب روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بالواسطہ ٹیکسوں سے 7 ہزار 651 ارب روپے وصول کیے جانے کا امکان ہے، جن میں کسٹمز ڈیوٹیز سے ایک ہزار 651 ارب روپے، سیلز ٹیکس سے 4 ہزار 92 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے ایک ہزار 73 ارب روپے آنے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں