اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے تحت 6,779 ارب روپے سے زائد قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق پرانے قرضوں پر 8,054 ارب روپے سے زائد سود ادا کیا جائے گا۔ ان میں مقامی قرضوں پر سود کی رقم 6,983 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں پر سود 1,071 ارب روپے کے قریب ہو گا۔
بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پراجیکٹ لونز اور گرانٹس کی مد میں 574 ارب روپے حاصل کرے گی جبکہ پروگرام لونز کی صورت میں 418 ارب روپے کے بیرونی قرضے لیے جائیں گے۔ دیگر مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5,542 ارب روپے کے اضافی قرضے لینے کا بھی منصوبہ ہے۔
دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران بیرونی گرانٹس کی مد میں 31 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔


