ہوماہم ترینسہیل آفریدی کا عمران خان اسپتال منتقلی پر حکومت کے خلاف توہین...

سہیل آفریدی کا عمران خان اسپتال منتقلی پر حکومت کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا اعلان

پشاور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کو نظرانداز کر کے عدالت کی توہین کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

اسلام آباد میں عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ تین ججز کا حکم تھا جس پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نہ تو ملک کے قوانین مانتی ہے اور نہ ہی عدالتوں کے احکامات کا احترام کرتی ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ گذشتہ روز کے واقعات کے بعد حالات میں تبدیلی آئی ہے اور ہمارا احتجاج مزید تیز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہا تھا 20 لاکھ افراد جمع ہوں گے، اب یہ تعداد دوگنی ہوگی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گذشتہ رات کے واقعات کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل اس کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہمیشہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ نظام چلتا رہے اور جمہوریت پٹری پر رہے۔ لیکن کوئی ہے جو پارلیمان سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں