ہومتازہ ترینرحیم یار خان میں بیٹے کی پسند کی شادی پر باپ کی...

رحیم یار خان میں بیٹے کی پسند کی شادی پر باپ کی ناک کاٹ دی گئی

رحیم یار خان (لارڈ میڈیا) بیٹے کی پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے اس کے باپ کی ناک کاٹ دی۔

واقعہ رحیم یار خان کے علاقے جمال الدین والی میں پیش آیا جہاں بیٹے کی پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح ملزمان نے ایک گھر پر حملہ کیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ مسلح افراد اسے گھر سے اغوا کرکے کھیتوں میں لے گئے اور ناک کاٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں