ہومتازہ ترینکاروبار کو ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50...

کاروبار کو ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کاروبار کو ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ فنانس ایکٹ کے تحت کاروبار کو مانیٹرنگ، ٹریکنگ، رپورٹنگ یا فروخت و پیداوار کے ریکارڈ کے لیے ایف بی آر کے نظام سے منسلک نہ کرنے پر سخت جرمانے اور کاروباری احاطہ سیل کرنے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت جو شخص اپنے کاروبار کو ایف بی آر یا اس کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ مقررہ مدت میں مربوط کرنے میں ناکام رہے گا اس پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قانون کے مطابق پہلی سزا عائد ہونے کے ایک ماہ بعد بھی خلاف ورزی جاری رکھنے کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں