ہومUncategorizedپاکستان نے 64 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے 64 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹائٹل جیت لیا

مالدیپ (لارڈ میڈیا): پاکستان نے 64 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم 1962ء کے بعد پہلی بار کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھی، جس میں اس نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی اس تاریخی کامیابی پر وزیراعظم شریف نے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف فتح پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے اور دعا کی کہ باصلاحیت کھلاڑی آئندہ بھی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں