ہومUncategorizedگلگت بلتستان میں حکومت سازی پر مشاورت جاری

گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر مشاورت جاری

گلگت (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کے درمیان اہم مشاورتی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے ممکنہ فارمولے اور سیاسی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ شامل تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیر مقام اور حافظ حفیظ الرحمان شریک ہوئے۔ دونوں جماعتوں نے حکومت سازی کی تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام نے انہیں سب سے بڑی جماعت بنایا ہے، اور حکومت سازی کے فیصلے جمہوری اصولوں اور عوامی مفاد کے مطابق ہوں گے۔ ملاقات میں ملکی اور قومی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں