ہومبسنتتنازعاتساہیوال میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو آگ لگا دی

ساہیوال میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو آگ لگا دی

ساہیوال (لارڈ میڈیا): شادمان کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ان کے شوہر اور بہنوئی نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ دونوں شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون صوبیہ پروین نے 15 سال قبل شعبان بھٹی سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کے دوران گھریلو تشدد جاری رہا۔ کچھ ماہ قبل صوبیہ نے تشدد کی وجہ سے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا اور کرائے کے مکان میں رہنے لگی تھیں۔ پولیس نے شعبان بھٹی اور محمد عظیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں