ہومUncategorizedمالی سال 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ

مالی سال 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مالی سال 2025 میں پاکستان میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور تجارتی شعبے کو جدید بنانے کے اقدامات کے نتیجے میں ہوا ہے۔

34 ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان کو آن لائن بلنگ نظام سے جوڑا گیا جبکہ 43 ہزار ڈیجیٹل بلنگ مشینوں سے ٹیکس وصولی کا عمل بہتر ہوا۔ اے آئی کی مدد سے ٹیکس چوری کی نشاندہی میں بہتری آئی ہے جبکہ صنعتی شعبوں سے اربوں روپے اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔

دیجیٹل پاکستان اقدامات کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور آن لائن مالیاتی سہولتوں کو فروغ دیا گیا۔ راست نظام کے فروغ سے مزید 5 کروڑ افراد اور 11 لاکھ کاروبار آن لائن ادائیگیوں سے منسلک ہوئے، جس سے کل صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی۔

کاروباری آسانی اور تجارت کے فروغ کیلئے نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت بڑی ٹیرف اصلاحات کا آغاز کیا گیا، جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں