ہومUncategorizedکنزہ ہاشمی کو مداح اور ملازمین سے ہراسانی کا سامنا

کنزہ ہاشمی کو مداح اور ملازمین سے ہراسانی کا سامنا

کراچی (لارڈ میڈیا): معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے حالیہ یوٹیوب انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں مختلف مواقع پر ہراسگی اور سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کے ملازمین نے ان کی ذاتی اشیاء اور تصاویر بیرون ملک مقیم ایک خاتون مداح کو فراہم کیں۔

کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو وہ شدید صدمے میں مبتلا ہو گئیں کیونکہ ان کے یہ ملازمین کئی برسوں سے ان کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک اور واقعے میں ایک مداح نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ڈرامے کے سیٹ پر پہنچ کر انہیں پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

کنزہ نے کہا کہ ان واقعات نے ان کی زندگی میں خوف اور عدم تحفظ کا باعث بنا دیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر پا رہی ہیں۔ ان کے انکشافات نے شوبز انڈسٹری میں سیکیورٹی کے معاملات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں