ہومانٹرنیشنلیوکرین پر روسی حملے، 9 ہلاک، درجنوں زخمی

یوکرین پر روسی حملے، 9 ہلاک، درجنوں زخمی

کیف (لارڈ میڈیا): یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر بڑے شہروں پر روس کے فضائی، میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات اور شہری انفراسٹرکچر نشانہ بنے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق منگل کی صبح کیف، دنیپرو اور خارکیف میں حملے ہوئے، جہاں رہائشی عمارتوں اور دیگر شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ دنیپرو میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے، جبکہ کیف میں چار افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روس کی جانب سے بڑے حملے کا خدشہ ہے، جبکہ روس نے کیف میں فوجی اہداف پر حملے کا اعلان کیا تھا۔

روس نے ان حملوں کو لوہانسک میں مبینہ یوکرینی ڈرون حملے کا جواب قرار دیا ہے۔ دریں اثنا، یوکرین نے روس کے اندر تیل کی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔

روس کے زیر قبضہ کریمیا میں بھی ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں، جہاں فضائی دفاعی نظام متحرک رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں