ہومUncategorizedمائیک ہیسن نے اسپن وکٹوں پر تنقید مسترد کردی

مائیک ہیسن نے اسپن وکٹوں پر تنقید مسترد کردی

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں اسپن وکٹوں کے استعمال پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔ ہیسن نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ میں صرف تیز اور باؤنسی وکٹوں پر ہی کھیلنا ہوگا۔

پہلے میچ کے بعد بعض کرکٹ ماہرین نے اسپن وکٹوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستان کو تیز وکٹوں پر کھیلنا چاہیے۔

مائیک ہیسن نے اس مؤقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کی تمام وکٹوں کو یکساں طور پر تیز قرار دینا حقیقت کے برعکس ہے۔

ہیسن نے مزید کہا کہ 2027 کا ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا جہاں اسپن بولنگ اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں