ہومتازہ ترینمیر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کا قیام مؤخر، والدین کی درخواست

میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کا قیام مؤخر، والدین کی درخواست

کراچی (لارڈ میڈیا) سندھ حکومت نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ والدین کی درخواست پر عدالتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے اور متاثرہ خاندان کو اطمینان دلانے کے لیے عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اہلخانہ نے نئی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اب نئی ٹیم اس معاملے کو دیکھے گی۔

یاد رہے کہ ضیاء الحسن لنجار نے پہلے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا تھا کہ کیس میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں، والدین نے میئر، وزیر داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کیا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ میر رضا کے والدین نے تحریری طور پر حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم کو قانونی طور پر اپنا کام کرنے دیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں