ہومUncategorizedگوگل کا امریکی فضا میں 3 کروڑ 20 لاکھ نر مچھر چھوڑنے...

گوگل کا امریکی فضا میں 3 کروڑ 20 لاکھ نر مچھر چھوڑنے کا منصوبہ

سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): گوگل نے کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں آئندہ دو برس کے دوران 3 کروڑ 20 لاکھ نر مچھر چھوڑنے کی اجازت طلب کی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) اس درخواست کا جائزہ لے رہی ہے اور عوامی رائے 5 جون تک لی جائے گی۔

گوگل کے ڈی بگ پروگرام کے تحت، کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیماری پھیلانے والے مچھروں کی تعداد کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نر مچھر، جو بیماری نہیں پھیلاتے، میں قدرتی بیکٹیریا ‘وولباخیا’ شامل کیا جاتا ہے، جو ان کی نسل کشی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ روایتی کیڑے مار ادویات ماحول کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں، جبکہ نئی ٹیکنالوجی محفوظ اور مؤثر طریقہ فراہم کرتی ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق، وولباخیا بیکٹیریا کی مدد سے مچھروں کی افزائش روکنے کا طریقہ تقریباً 15 برس سے استعمال ہو رہا ہے۔

سنگاپور میں گوگل کے تجربات کے بعد ایڈیز ایجپٹی مچھروں کی آبادی میں 80 سے 90 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ ڈینگی کے واقعات میں 70 فیصد تک کمی آئی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اگر ای پی اے کی منظوری مل جاتی ہے، تو یہ منصوبہ بیماری پھیلانے والے مچھروں پر قابو پانے کی ایک اہم مثال بن سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں