سوات (لارڈ میڈیا) پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سوات کے علاقے جاروگوآبشار میں دہشتگردوں نے چاتکیل پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے، جبکہ دو دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
ڈی پی او مشتاق احمد نے چاتکیل پوسٹ کے اہلکاروں کی بہادرانہ کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔


