ہومتازہ ترینجولائی میں ترسیلات زر 3.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

جولائی میں ترسیلات زر 3.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

کراچی (لارڈ میڈیا) جولائی 2026 میں پاکستان کو ترسیلات زر کی مد میں 3.6 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ترسیلات زر میں سال بہ سال 13 فیصد جبکہ ماہ بہ ماہ 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ترسیلات زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے موصول ہوا۔ سعودی عرب سے 91 کروڑ 40 لاکھ، یو اے ای سے 73 کروڑ 73 لاکھ اور دیگر خلیجی ممالک سے 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔

پاکستانیوں نے برطانیہ سے 55 کروڑ 55 لاکھ، یورپی یونین سے 46 کروڑ اور امریکا سے 32 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں