سلہٹ (لارڈ میڈیا): پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کے لیے سوچنا ضروری ہے، نہ کہ صرف تبدیلی۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی نیت صاف ہے اور وہ کپتانی کی ذمہ داری ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کے لئے لی تھی۔
شان مسعود نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ سے بات چیت کر کے کچھ چیزوں کو بہتر کرنا ہوگا۔ کپتانی کا فیصلہ ہمیشہ کرکٹ بورڈ کا ہوتا ہے اور ان کی سوچ بھی کھیل کی بہتری کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کا ذمہ دار بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کمیوں کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا، چاہے کھلاڑی کی عمر کچھ بھی ہو۔ بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست ہوئی اور سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم ڈھاکا کے پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 78 رنز سے شکست کھا گئی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اب آٹھویں نمبر پر ہے۔


