ضلع کرم (لارڈ میڈیا) : ضلع کرم کے وسطی علاقے میں شدت پسندوں کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں کمانڈر سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ مناتو کامران کلے میں پیش آیا جہاں کاظم اور ممتاز امتی گروہوں میں فائرنگ ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ممتاز امتی بھی شامل ہے۔ شدت پسندوں کی لاشیں مناتو کامران کلے سے برآمد کی گئیں۔ مقامی قبائل نے لاشیں دفنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وسطی کرم میں فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف متعدد آپریشن کیے ہیں جن میں سینکڑوں شدت پسند ہلاک اور ان کے تربیتی مراکز تباہ ہو چکے ہیں۔
ضلع کرم میں شدت پسند گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 18 افراد ہلاک