واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کی مالیت 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق، بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنیاں اس معاہدے کی مرکزی کنٹریکٹر ہوں گی۔ سپورٹ سروسز میں تربیت، سمیولیشن، مینٹیننس، اسپیئر پارٹس اور دیگر تکنیکی سروسز شامل ہیں۔
امریکا نے بھارت کے لیے الٹرا لائٹ ہووٹزر سپورٹ کی بھی منظوری دی ہے، جس کی مالیت 23 کروڑ ڈالر ہے۔ بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔


