ہومپاکستانتربیلا سے پانی اخراج میں اضافہ، پن بجلی پیداوار 5800 میگاواٹ تک...

تربیلا سے پانی اخراج میں اضافہ، پن بجلی پیداوار 5800 میگاواٹ تک پہنچ گئی

وزارت توانائی حکام نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی اخراج میں اضافے سے پیک ٹائم میں پن بجلی کی پیداوار 5ہزار 800میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک کی پن بجلی کی مجموعی صلاحیت 11ہزار 500میگاواٹ ہے، بجلی بڑھنے سے نیشنل گرڈ میں 500میگا واٹ اضافی ترسیل ممکن ہوئی جبکہ جنوبی علاقوں سے بجلی ترسیل میں 100میگاواٹ اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈسکوز نے گزشتہ رات پیک اوقات میں 2 گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کی جبکہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ مینجمنٹ جاری ہے جس کا پیک اوقات کی لوڈشیڈنگ سے تعلق نہیں۔ترجمان کے مطابق ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5500 میگا واٹ کے پلانٹس تاحال بند ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں