پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کیخلاف خط اقوام متحدہ میں جمع کرا دیا۔
مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے خط میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کارروائی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، سلامتی کونسل بھارت سے عالمی ذمہ داریوں کے مطابق عملدرآمد کروائے۔
عاصم افتخار نے عالمی امن و سلامتی کے مفاد میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قرار دیا اور صدر جنرل اسمبلی کی اس بے بنیاد مہم کی طرف توجہ دلائی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ جموں و کشمیر کا تنازع جو طویل عرصے سے کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے جنوبی ایشیا میں مسلسل عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اس کے حل کے بغیر ممکن نہیں جو متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔


