ہومانٹرٹینمنٹقوالی روحانی و ثقافتی روایت، آج بھی دلوں میں زندہ ہے، شان

قوالی روحانی و ثقافتی روایت، آج بھی دلوں میں زندہ ہے، شان

پاکستانی فلموں کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ لوگ بھارتی گانے ایک ہفتے بعد بھول جاتے ہیں۔

ایک فلمی تقریب کے دوران انہوں نے پاکستان کی موسیقی کی روایت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوالی ایک روحانی اور ثقافتی روایت ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، قوالی ایک خوبصورت صنف ہے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے، جبکہ حکومت کو بھی اس کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اگرچہ بڑی تعداد میں موسیقی تیار ہوتی ہے لیکن وہاں کی دھنیں ہمارے معیار کی نہیں ہوتیں اور جلد بھلا دی جاتی ہیں جبکہ ہماری موسیقی دیرپا اثر رکھتی ہے، قوالی ہمارے بزرگوں کی وہ میراث ہے جو نسل در نسل آج تک سنی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں