ہومپاکستانپنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے فارنزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی ترمیمی بل 2026پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، مسودہ قانون کے تحت پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025میں ترامیم کی جائیں گی، ڈی جی ایگریکلچر و فوڈ اور چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی کا ممبر بنانے کی تجویز دی گئی ہے، تجویز کردہ ترامیم کی گزارش محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے، ترامیم سے دوسرے محکموں سے انفارمیشن لینے میں آسانی ہوگی، اداروں کے درمیان ورکنگ موثر و بہتر ہو سکے گی۔

غور و حوض کے بعد بل 2ماہ کیلئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، کمیٹی 2ماہ میں رپورٹ ایوان میں پیش کریگی جس کے بعد بل ایوان سے منظور کروایا جائیگا،بل کی حتمی منظوری گورنردینگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں