ہومپاکستانپنجاب حکومت کا غیر منقولہ جائیداد مالکان کو ریلیف دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا غیر منقولہ جائیداد مالکان کو ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے غیر منقولہ جائیداد مالکان کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جائیدادوں پر سٹیمپ ڈیوٹی 3سے کم کر کے 1فیصد کرنے کی منظوری دیدی ہے، اس حوالے سے سٹیمپ (ترمیمی) آرڈیننس پنجاب کابینہ میں پیش کیا گیا ہے جس کے تحت سٹیمپ ایکٹ 1899میں ترامیم کی جائیں گی۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق دیہی علاقوں میں سٹیمپ ڈیوٹی کم کرنا یکساں قانون سازی کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے، گورنر پنجاب نے 10اپریل کوآرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں 1فیصد اور دیہی علاقوں میں 3فیصد سٹیمپ ڈیوٹی کے فرق کے باعث مسائل پیدا ہو رہے تھے جسے ختم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا، مجوزہ ترامیم کے تحت قابل منتقلی معاہدے کو بھی سٹامپ ایکٹ 1899میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ قانون کو مزید موثر بنایا جا سکے اور سٹیمپ ڈیوٹی کے نظام کو یکساں کیا جا سکے۔

آرڈیننس منظوری کے بعد 90دن کیلئے نافذ العمل ہوگا اور اسے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کریگی، بعد ازاں ایوان سے منظوری کے بعد آرڈیننس باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں