اسلام آباد کی متعدد شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس نے ان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر راستہ بدلنے کے معاملے پر اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ زیرو پوائنٹ سے مری کی طرف جانیوالی سڑکیں بند ہیں، ایکسپریس وے فیض آباد سے مری جانیوالی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ بھیجا جا رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق زیرو پوائنٹ سے ٹریفک کو واپس فیض آباد کی طرف بھیجاجا رہا ہے، اسلام آباد میں شکر پڑیاں اور چاند تارا والی روڈ بند ہے اور شہری 3 گھنٹے سے ٹریفک میں پھنسے ہیں۔
ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ غیر ملکی وفود کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے، مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک روکی جا رہی ہے، ریڈ زون کے تمام راستے تاحال بند ہیں، شہری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ تعاون کریں۔


