صدر مملکت آصف علی زرداری نے نزار آمیدی کو عراق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری پیغام میں صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر نزار آمیدی کی قیادت میں عراق استحکام، ترقی اور قومی ہم آہنگی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
صدر مملکت نے عراق کیساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور عراق کے عوام کی مسلسل خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


