ہومپاکستانآئین پاکستان قومی وحدت کی علامت،اہمیت مخلصانہ نفاذ میں مضمر ہے ،...

آئین پاکستان قومی وحدت کی علامت،اہمیت مخلصانہ نفاذ میں مضمر ہے ، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1973کا آئین قومی وحدت کی علامت ہے،اہمیت مخلصانہ نفاذ میں مضمر ہے ۔یومِ دستور پر جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ 1973ء کا آئین طویل مشاورت اور اتفاقِ رائے کا نتیجہ تھا اور اس کی متفقہ منظوری ہی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز کے باوجود آئین نے ریاستی تسلسل برقرار رکھا اور یہ اداروں کی بحالی اور استحکام کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو آئین 1973ء کا معمارِ اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ادوار میں سیاسی جماعتوں نے آئین کا دفاع کیا جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت، جمہوری نظام کی بحالی کی بنیاد بنا ،آئین عدالتوں، تعلیمی اداروں اور انتظامیہ کے نظام کو متعین کرتا ہے،آئین کا اطلاق عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے کیونکہ عوام ہی اپنے مقدر کے اصل مالک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی اہمیت اس کے مخلصانہ نفاذ میں مضمر ہے ،ایک مضبوط جمہوریت کیلئے آئین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں